نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کردی

امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا ہے، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نوم چومسکی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے۔تقسیم کے بعد پیداہونے والا مسئلہ کشمیربرسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply