نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے،امتحانات ملتوی

ملک میں امن وامان کی صورتحال کے باعث پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کل (بروز بدھ)ملک بھر میں پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔کیمرج کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزاکاکہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی کشیدہ ،ہنگامی صورتحال کے باعث پرائیویٹ سکولز کل (بروز بدھ )بند رکھیں جائیں گے۔اگلے لائحہ عمل کا اعلان صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے باعث سکولوں میں کل چھٹی کا اعلان کیاگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برٹش کونسل نےپاکستان کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث کل (10مئی) کوصبح اورشام کے اوقات میں کیمرج کے ہونیوالے امتحانات منسوخ کردیئے۔منسوخ کئے جانیوالے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply