• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا میلہ کل سجے گا

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا میلہ کل سجے گا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا میلہ کل سجے گا،4نشستوں پر 14امیدوار مد مقابل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 20-2019کیلئے 14امیدوار میدان میں ہیں، بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹرڈ 16ہزار 200ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

صدر کیلئے انڈیپینڈینٹ گروپ کے حفیظ الرحمان پروفیشنل گروپ کے خادم حسین قیصر اور آزاد امیدوار ساجد بشیر کے درمیان مقابلہ ہے۔

انتخابی معرکے میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتخابات میں 5پولنگ اسٹیشنز پر 92بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی، انتخابات کے روز کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ہائیکورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply