• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ :شورشرابے سے منع کرنے پر بچے سمیت5افرادکا قتل

امریکہ :شورشرابے سے منع کرنے پر بچے سمیت5افرادکا قتل

امریکی ریاست ٹیکساس میں شورشرابے سے منع کرنے پرپڑوسی نے فائرنگ کرکے بچے سمیت5افرادکوموت کے گاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھرکے باہرشوراورفائرنگ سے منع کرنے پر مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ38سالہ ملزم رات کواپنے گھرسے نکل کرباہرشورمچاتے ہوئے اپنی بندوق سے فائرنگ کررہاتھاجس پرپڑوسیوں نے اس کومنع کیا اورکہاکہ ہم بچوں سلارہے ہیں،آپ یہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں، اس کے بعد دونوں پارٹیاں اپنے گھروں کو لوٹ گئی لیکن کچھ دیر کےبعد مسلح شخص اپنی بندوق لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو گیا اوراس نے فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں بچے سمیت5افرادکوقتل کردیااور3 زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کامزیدکہناہے کہ فائرنگ سے متاثرہ افراد کی عمریں5 سے40 برس کے درمیان ہیں، فائرنگ کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply