برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،57 افراد ہلاک

برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 57 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں ہونی والی بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔

یہ برازیل میں پانچ مہنیوں میں چوتھا بڑا سیلاب ہے جس سے کچی آبادیاں متاثر ہوئیں ہیں اور شہری علاقوں میں بھی نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنمبوکو میں 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس کی پڑوسی ریاست الاگواس میں بھی ایک شخص مارا گیا ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاست پرنمبوکو میں تقریباً 56 افراد ہی لاپتہ بھی ہیں۔ اس طرح ہلاک اور گمشدہ افراد کی کل تعداد 100 سے زائد ہے۔

فیڈرل سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ ان دو ریاستوں سے 6,000 سے زیادہ لوگ حکومت کے نامزد کردہ امدادی مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں اور 7,000 سے زیادہ دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر کے آخر اور جنوری کے اوائل میں، شمال مشرقی برازیل میں واقع باہیا ریاست میں بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

julia rana solicitors london

جنوری کے آخر میں جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں سیلاب سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فروری میں ریاست ریو ڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں سے 230 سے ​​زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply