• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر جان بچانے کی ویڈیو وائرل

ہسپتال میں آتشزدگی، مریضوں کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر جان بچانے کی ویڈیو وائرل

 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 29افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے کئی مریضوں نے ہسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے علاقے فینگ شائی میں واقع ہسپتال میں کل دوپہر ایک بجے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ مریضوں نےہسپتال کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

چینی میڈیا  کے مطابق اس خوفناک آگ کی وجہ سے 29افراد جھلس کر چل بسے، 71 مریضوں کو ہسپتال سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ہسپتال کی عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply