اب بچے صرف تین دن اسکول جائیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا وائرس کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ این سی او سی کی نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد بچے صرف تین دن اسکول جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اہم اجلاس ہوا،جس میں کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول آئینگے۔ این سی او سی کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری اور ان کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی ان نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27 جنوری کو کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply