• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ویانا میں مذاکرات جاری، کئی سطحوں پر ملاقاتیں، کچھ میں اتفاق اور کچھ

ویانا میں مذاکرات جاری، کئی سطحوں پر ملاقاتیں، کچھ میں اتفاق اور کچھ

ایران کے سینئر جوہری مذاکرات کار نے تین یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات جاری رکھنے کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔

پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق کوبرگ ہوٹل میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی اور تین یورپی ممالک کے نمائندوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل باقری کانی اور تین یورپی ممالک کے مذاکرات کار باہمی رضامندی کے بعد جمعے کو مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس چلے گئے تھے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ پیر کے روز دوبارہ ویانا پہنچے اور سینئر مذاکرات کار کی سطح پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا۔ ہفتہ اور اتوار کو ویانا میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات ہوئے جبکہ اتوار کو ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ورکنگ گروپ کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کی گئی جس میں ایران اور 4+1 کے ماہرین نے شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ویانا مذاکرات کا ابھی تک ایک اہم موضوع پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے بارے میں خاص طور پر امریکہ کو مخصوص سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply