شادہ شدہ مرد سے افیئر،مس جاپان نے ٹائٹل واپس کردیا

یوکرین میں پیدا ہونے والی مس جاپان مقابلہ حسن کی فاتح نے شادی شدہ شخص کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف ہونے پر ٹائٹل چھوڑ دیا۔

26 سالہ کیرولینا شیینو کو 2 ہفتے قبل مس جاپان کا تاج پہنایا گیا تھا لیکن ان کی جیت نے ان کے جاپانی نہ ہونے اور یوکرین نژاد ہونے کی وجہ سے عوامی بحث چھیڑ دی تھی۔

کچھ جاپانی شہریوں نے جاپان کی پیدائشی شہری کی تاج پوشی کا خیرمقدم کیا، دوسروں نے کہا کہ وہ روایتی جاپانی خوبصورتی کے نظریات کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان ایک مقامی میگزین نے افیئر کا الزام لگاتے ہوئے ایک انکشاف شائع کیاکہ محترمہ شیینو نے ایک شادی شدہ اور اثر و رسوخ رکھنے والے ڈاکٹر کے ساتھ رشتہ جوڑ لیا تھا۔

گزشتہ ہفتے مذکورہ رپورٹ پر اپنے ابتدائی ردعمل میں مقابلے کے منتظمین نے محترمہ شیینو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ شخص شادی شدہ ہے۔

تاہم پیر کو منتظمین نے کہا کہ اس نے اس شخص کی شادی اور خاندان کے بارے میں جاننے کا اعتراف کیا ہے۔

مس جاپان ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس نے گمراہ کن معلومات پر معذرت کر لی تھی اور منتظمین نے اس کا ٹائٹل استعفیٰ قبول کر لیا تھا۔

محترمہ شیینو نے پیر کو ایک بیان میں اپنے مداحوں اور عام لوگوں سے معافی بھی مانگی، انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے ردعمل میں انہوں نے خوف اور گھبراہٹ سے کام لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید یہ کہا کہ، ‘میں نے جو بڑی مصیبت پیدا کی ہے اور مجھے سپورٹ کرنے والوں کو دھوکہ دینے کے لیے مجھے واقعی افسوس ہے’۔

واضح رہے کہ مس جاپان کا ٹائٹل اب باقی سال کے لیے خالی رہے گا، حالانکہ کئی رنر اپ تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس مقابلے میں 22 جنوری کو شیینو کو تاج پہنایا گیا تھا – جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی یورپی نسل کی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply