• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کا دورہ کرنے والا پی ٹی وی اینکر ملازمت سے برطرف

اسرائیل کا دورہ کرنے والا پی ٹی وی اینکر ملازمت سے برطرف

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اینکر نے دورہ اپنی ذاتی حیثیت میں کیا تھا، فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی ہے نہ آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور قائداعظم کے فرمودات پر مبنی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا۔ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے۔وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے استصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں، دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے۔

مزید کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں، بیت المقدس دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیاجائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین امور ہیں جن کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ان دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ مقبوضہ فلسطین اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply