• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا اور دیگرسیاسی رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ —پازایسٹین— کو برطرف کردیا ہے۔

اسپین کی خفیہ ایجنسی پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سافٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے۔ وزیرِاعظم کا فون مئی 2021 میں دو مرتبہ ہیک کیا گیا اور ایک مرتبہ ڈیٹا لیک ہوا۔

اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر وزیراعظم آفس نے ان خبروں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

پازایسٹین اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ گزشتہ ہفتے فون ہیکنگ سکینڈل کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ سی این آئی نے کیٹیلان کے علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا عدالت کی اجازت سے کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مذکورہ سکینڈل اپریل میں سامنے آیا تھا جب کینیڈا کی سائبر سکیورٹی کی نگرانی کے ادارے سیٹیزن لیب نے کہا تھا کہ 2017 کی آزادی کی ناکام کوشش کے بعد کیٹیلان کی علیحدگی پسندی کی تحریک سے وابستہ 60 افراد کے فونز اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کی ذریعے ٹیپ کیے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply