• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہرجانہ کیس: ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو وزیراعظم پرجرح کا حق دے دیا

ہرجانہ کیس: ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو وزیراعظم پرجرح کا حق دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پرجرح کا حق دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسن کر مقررہ وقت میں فیصلہ کیا جائے۔

چیف جسٹس نے خواجہ آصف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں؟ آپ غیرضروری طورپر کیس کو لٹکا رہے ہیں، کیا اس کیس میں ایشوز فریم ہو گئے ہیں؟

چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فیئر ٹرائل ان کا حق ہے، 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا، اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کرسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے جرح کا حق دینے کےلیے خواجہ آصف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply