اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں پاکستان کے سفیر کی ردخواست پر طیارہ بھیجنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو باقاعدہ خط لکھ کر کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے شام کے شہر حلب میں خصوصی پرواز بھیجنے کا انتظام کریں۔
وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب لایا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو لے کر وطن واپسی کے لیے اڑان بھرے گا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں