سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم برقرار ہیں، ضلع بڈگام میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں دھاوابول دیا۔
بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ سے دو کشمیری شہید کردیئے،جس کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

پرامن مظاہرین پر بھی قابض فوج کے مظالم تھم نہ سکے، بلادریغ ہتھیاروں کا استعمال کیا،درجنوں افراد زخمی ہوگئے،گزشتہ روز پلواما میں بھی گھرگھر تلاشی کے نام پر کشمیری شہید کردیا گیا تھا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں