سعودی عرب؛ موسلا دھار بارش،3بچے ڈوب کرجاں بحق

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں میں 2روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے صحرائی وادیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں الخرج،القصیم اور دیگر علاقوں میں دو روز سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر چکے ہیں۔

القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ القصیم میں سول ڈیفنس کے عملے نے کارروائی کرکے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لیں۔ سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ بچوں کے والدین کی گاڑی تیز رفتاری سے سیلاب سے گزر رہی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس المناک واقعہ نے سعودیوں کو غمزدہ کردیا۔ سول ڈیفنس نے بارشوں کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ طوفانی ندیوں میں بیٹھنے یا انہیں عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔ پانی کے تالابوں کے قریب مت جائیے۔ سفر کرتے ہوئے مرکزی راستوں کا انتخاب کریں۔ ندیوں کو عبور کرنے کی کوشش مت کریں۔ یقینی بنائیں کے پانی والےمقامات پر بچے نہ جائیں۔ پانی کے اطراف کے علاقوں میں کھیلنے سے گریز کیا جائے۔ بارش کے کھڑے پانے میں تیرنے اور نہانے کا خطرہ بھی مول مت لیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply