• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب نے بھی تین ماہ کیلئے ورک ویزا متعارف کرادیا

سعودی عرب نے بھی تین ماہ کیلئے ورک ویزا متعارف کرادیا

سعودی عرب نے عارضی ورک ویزا سسٹم متعارف کرا دیاجس کے تحت کمپنی کسی بھی ملازم کو تین ماہ کیلئے سعودی عرب بلا سکے گی اس میں مزید تین ماہ کی توسیع بھی کرا سکیں گی۔

اس عارضی ورک ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم qiwa.sa پر لاگ ان کرکے عارضی ورک ویزا کا آپشن منتخب کرنا ہو گا اور وہاں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف ملازمت دہندہ (کسی کمپنی کا نمائندہ) یا کمشنر ہی qiwa.sa پر کسی شخص کے عارضی ویزا کی درخواست دے سکتا ہے۔ یہ سروس ملازمت کے خواہش مند لوگوں کے لیے نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس پلیٹ فارم پر دی گئی معلومات کے مطابق جب کسی شخص کے عارضی ورک ویزا کی درخواست کرائی جائے گی تو اس پر بغیر اضافی دستاویزات مانگے، فوری طور پر متعلقہ شخص کو ویزا جاری کر دیا جائے گا۔تاہم ویزے کی درخواست کرنے والی فرم یا کمپنی کے لیے ایکٹو اور جائز کمرشل رجسٹریشن کا حامل ہونا شرط ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply