• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس نے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

روس نے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

روس نے ایک آبدوز سے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل داغ کر بحیرۂ جاپان میں موجود فرضی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسکے دو جنگی بحری جہازوں نے 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ہائپر سونک انٹی شپ موسکیت نامی میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کے تجربات ایسے وقت میں کئے ہیں جب ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتہ پہلے اس کے اسٹریٹیجک اور جنگی طیاروں نے منصوبے کے مطابق سات گھنٹے تک بحیرۂ جاپان کے اوپر پرواز انجام دی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی روس نے اپنی ایک آبدوز سے بحیرۂ جاپان میں ایک کلیبر نامی کروز میزائل داغا تھا جس نے 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس نے کلیبر میزائل کو یوکرین میں بہت سے اہداف کے خلاف استعمال کرکے انہیں تباہ بود کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply