آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ۔۔۔ مکالمہ خصوصی

توہین رسالت  مقدمے میں رہائی کے بعد آسیہ بی بی کو بیرون ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی نور خان ائیر بیس سے آسیہ بی بی نیدرلینڈ کے سفیر اور اپنے خاندان سمیت ملک سے باہر بھیجی جا چکی ہیں۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کی جانب سے اس خبر کی تصدیق بھی سامنے آچکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس ضمن میں یورپی پارلیمان کے صدر انتونیو تاجانی کی سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ بھی سامنے آئی جس کے مطابق وہ پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ آسیہ بی بی قید سے رہائی کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کی جاچکی ہیں۔ انتونیو  تاجانی عنقریب آسیہ بی بی سے یورپی پارلیمان میں ان کے خاندان سمیت ملاقات کی امید بھی ظاہر کرتے ہیں۔

Facebook Comments

معاذ بن محمود
انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاست اور سیاحت کا انوکھا امتزاج۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply