• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 4 مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو پی ٹی آئی چیئرمین کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے، جس پر سماعت میں 10 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔

وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس نے عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ سمیت 3 مقدمات کی سماعت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی آیندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی حاضری سے مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا اور اس کیس کی سماعت بھی 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے ان مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست دی تھی، تاہم 23 فروری کو عدالت نے عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ بھی واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف ان کیسز میں پولیس کو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور عدالت نے چاروں مقدمات میں انہیں ضمانت دے رکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر عمران خان نے عدالت سے کہا تھا کہ ‘ایک آدمی سیاسی احتجاج کرے اور اس کے خلاف کیسز بن جائیں، یہ سراسر غیر جمہوری عمل ہے’۔جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا تھا کہ ‘کیس عدالت میں ہے اور ہم نے عدالتی پروسیجر کو فالو کرنا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply