• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمرہ زائرین کی بس کوحادثہ ،20افراد جان کی بازی ہار گئے

عمرہ زائرین کی بس کوحادثہ ،20افراد جان کی بازی ہار گئے

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کاشکارہونے سے 20افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کوحادثہ پیش آیا۔متاثرہ بس سعودی عرب کے شہر خمیس سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔بس میں ملکی اورغیرملکی شہری سوارتھے۔

ترجمان ریسکیو کاکہناہے کہ بس حادثہ عقبہ کے مقام پر پیش آیا۔بس پل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نےبس کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بس میں مختلف ممالک کے اقامہ ہولڈرشہری سوار تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکوعسیرکے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply