حکومت نے 3 ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ تفصیلات جاری

وفاقی حکومت نے مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال 21-2022 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا ۔

اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ( یکم جولائی سے 30 ستمبر ) میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں-

Advertisements
julia rana solicitors london

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ہے جبکہ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی ہیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply