کیا پٹرول سستا ہونیوالا ہے؟

 مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باعث حکومت کی جانب سے یکم اپریل سے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

گذشتہ ایک سال میں عالمی مارکیٹ میں تیل 117 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکا ہے۔ آئندہ ماہ سے حکومت عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کتنا سستا ہوا؟

اس وقت نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برینٹ کروڈ کی قیمت34 سینٹ یا 0.45 فیصد گر کر 75.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے  جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 32 سینٹ یا 0.46 فیصد کم ہو کر 69.64 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دونوں بینچ مارکس، کے نرخ جو جمعرات کو تقریباً 1فیصد تک گر گئے تھے ، اب 3 سے4 فیصد کی گراوٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

حکومت کی 100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول اسکیم:

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے حال ہی میں مارکیٹ ریٹ سے 100 روپے سستا پیٹرول دینے کی ہدایت کی ہے۔

موٹر سائیکل والوں اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول سو روپے لیٹر سستا ملے گا،حکومت  کی جانب سے اسکیم تیاری  کے مراحل میں ہے جو آئندہ تین سے چار ہفتوں میں سامنے آ جائے گی۔

وزیر مملکت مصدق ملک نےکہا ہے کہ  غریبوں کو سستا پیٹرول دینے کے لیے امیروں کے لیے پیٹرول مزید 50 روپے لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ملے گا جس سے ڈاکیومنٹیشن کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا، ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول مل سکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل والے ماہانہ 21  لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینی پڑے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply