پرویز الٰہی کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ

ایف آئی اے نے چودھری پرویز الٰہی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے راسخ الٰہی اور اس کی بیوی کو شو کاز نوٹسز جاری کردیئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور مالی کرپشن کے الزام میں پرویز الہی خاندان کو ریڈار پر لے آیا۔اس سے پہلے ایف آئی اے مونس الٰہی اور اس کی اہلیہ تحریم الہی کو نوٹسز جاری کرچکا ہے۔جس میں کروڑوں روپے کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ایف آئی اے نے مقدمہ میں شریک دیگر ملزمان فرنٹ مین قیصر اقبال بھٹی اور عابد بھٹی کو بھی نوٹسز جاری کئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ شوکاز نوٹسز منی لانڈنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان سے جائدادوں کی منی ٹریل اور ثبوت مانگ لئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply