• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سرکاری پروٹوکول،وفاقی حکومت کا سخت نوٹس

عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سرکاری پروٹوکول،وفاقی حکومت کا سخت نوٹس

عمران خان کی آج اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کا معاملہ۔ وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سیکیورٹی دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سیکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے۔ وفاقی حکومت نے وزیر اعلٰی خالد خورشید کے خلاف کارروائی کےلیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعلٰی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس کمانڈوز کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply