فرح گوگی کی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ صوبہ بھر سے سے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے فرح خان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے نیب نے صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ رہائشی، کمرشل، خریدوفروخت کی جانے والی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے اس کے علاوہ فرح خاں اور انکے شوہر احسن جمیل کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 17 مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply