• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا لیکن 60 سال کا مسافر عبداللّہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔

ذرائع سی اے اے کاکہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ائیرلائن کی پرواز نئی دلی سے دوحہ جا رہی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply