عمران خان کیلئے فکرمند ہیں: جمائما کے بھائی کا بیان

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں اور ان کے بارے میں فکر مند بھی ہوں۔ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں، وہ ہماری پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے اور انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔

زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے، مجھے نہیں معلوم پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل بھی سامنے آیا تھا۔ جمائما نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply