• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اداکارہ مہوش حیات کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

اداکارہ مہوش حیات کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

 اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو پر صارفین بھڑک اٹھے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل اپلوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ پیزا لینے جارہی ہیں۔مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جو ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

متعدد صارفین نے ان کو لکھا کہ اگرچہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن ان کو مکمل اور مہذب لباس پہننا چاہئے۔بعض صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لئے اور ان کی شخصیت پر سخت تبصرے دیئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ کچھ روز سے مہوش حیات سوشل میڈیا پر چرچے میں ہیں ، مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی مہم پرسخت رد عمل دیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply