• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ولیم نے مجھے کالر سے پکڑ کر نیچے گرادیا، شہزادہ ہیری

شہزادہ ولیم نے مجھے کالر سے پکڑ کر نیچے گرادیا، شہزادہ ہیری

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے 2019 میں بحث کے دوران ان پر حملہ کرکے انہیں کالر سے پکڑا اور نیچے گرادیا۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اس امر کا انکشاف انہوں نے اپنی کتاب ’’ سپئیر‘‘ میں کیا ہے جو رواں ماہ 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

38 سالہ ہیری کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کے باورچی خانے میں اختلاف رائے کے دوران ولیم نے اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا۔ بحث و تکرار بڑھنے کے بعد انہوں (شہزادہ ولیم) نے مجھے کالر سے پکڑا، اور فرش پر گرا دیا۔ میں کتّے کے پیالے کے اوپر گِر گیا جو میری کمر کے دباؤ سے ٹوٹ گیا اور مجھے اس کے ٹکڑے چُبھے۔

شہزادہ ہیری نے پھر اپنے بڑے بھائی کو وہاں سے جانے کو کہا۔ اخبار کے مطابق ہیری نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ولیم افسردہ اور معذرت خواہ نظر آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گارڈین نے اس سارے واقعے کو کچھ یوں بیان کیا ہے کہ ولیم واپس آئے اور کہا کہ آپ کو میگھن کو اس بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔تمہارا مطلب ہے کہ جو تم نے مجھ پر حملہ کیا؟ولیم نے جواب دیا کہ میں نے تم پر حملہ نہیں کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply