• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بپرجوئے طوفان: پاکستان،انڈیا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

بپرجوئے طوفان: پاکستان،انڈیا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

پاکستان اور بھارت میں بپرجوئے طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ طوفان کراچی کے بندرگاہی شہر سمیت ملک کے جنوبی حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج سے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا آغاز ہو جائے گا۔

ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایڈمنسٹریشن (PDMA) نے اعلان کیا کہ طوفان کی وجہ سے اب تک پاکستان کے بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر کے علاقوں سے 81,925 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بری اور بحری افواج کو ساحلی علاقوں میں انخلاء اور امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔

انخلاء کے لیے بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر میں ریلیف اور ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

حکام نے ماہی گیروں کو 17 جون تک جب طوفان کا خطرہ ٹل نہ جائے سمندر کا رخ اختیار نہ کرنے کا مشوری دیا ہے۔

اس طوفان کے آج کیٹی بندر اور بھارت کے گجرات ساحل کے درمیان سے گزرنے اور کل تک شدید بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت کے صوبے گجرات کی حکومت نے آٹھ ساحلی علاقوں سے 74,000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply