• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریکِ انصاف کے ورکر کی شہادت، عمران خان کا آئی جی پنجاب پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان

تحریکِ انصاف کے ورکر کی شہادت، عمران خان کا آئی جی پنجاب پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان

  زمان پارک میں پولیس تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کے ورکرز کی شہادت پر عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ہمارے  علی بلال نامی پرجوش اور غیرمسلح کارکن کو قتل کردیا ہے جو کہ شرمناک عمل ہے۔ تحریک انصاف کے غیرمسلح کارکن انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے زمان پارک آئے جہاں ان پر ظلم کیا گیا۔ اس وقت پاکستان قاتل مجرموں کی گرفت میں ہے۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم مقدمہ  آئی جی، سی سی پی او اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

 

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرکے ویڈیو شیئر کی اور الزام عائد کیا کہ پولیس تشدد کے بعد ہمارے کارکن علی بلال کو ویڈیو میں پولیس کی وین میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں پولیس کی حراست میں پلاننگ کے تحت قتل کیا گیا۔ تاہم بعد میں عمران خان نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply