• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دفترخارجہ کی افغانستان میں 8پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

دفترخارجہ کی افغانستان میں 8پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد:دفترخارجہ نے افغانستان میں 8پاکستانی  قبائلیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے صوبے پکتیکا میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ افغان صوبے پکتیا میں 8بے گناہ پاکستانیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ صوبہ پکتیا کے شہر برمل کے گاؤں زخہ میں 9 مارچ کو پیش آیا جہاں افغان فورسز نے 8 پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نکال کر فائرنگ کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تمام پاکستانیوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جو سفر کیلئے پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرتے تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply