• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی3 درخواستوں پرسماعت نہ ہو سکی

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی3 درخواستوں پرسماعت نہ ہو سکی

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی 3درخواستوں پرسماعت نہ ہو سکی ۔کل 9مارچ کو تینوں درخواستوں پرسماعت ہونے کاامکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور کوئٹہ کے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں عمران خان نے موقف اپنایا کہ سائل ضمانت کیلئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنا چاہتا ہے، پولیس نے غیر قانونی حراست کیلئے زمان پارک میں موجود رہائش گاہ کو گھیر رکھا ہے۔

عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، کوئٹہ کے ایک مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، درخواستوں میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سائل عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہونا چاہتا ہے، درخواست ہے کہ آئی جی پنجاب کو کہا جائے پولیس رکاوٹ نہ ڈالے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کی درخواست میں کہا گیا کہ تھانہ رمنا کی دونوں ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں، کوئٹہ میں مقدمہ پیکا قانون کی دفعات کے تحت درج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply