• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوئٹزرلینڈ؛لاپتہ کوہ پیما کی لاش 37 سال بعد گلیشئرپگھلنے سے مل گئی

سوئٹزرلینڈ؛لاپتہ کوہ پیما کی لاش 37 سال بعد گلیشئرپگھلنے سے مل گئی

سوئٹزرلینڈ کے معروف گلیشیئر میترہارن کے قریب سےملنے والی انسانی باقیات میں سے ایک جرمن کوہ پیما کی باقیات بھی ہیں جو 1986 سے لاپتہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ کوہ پیماؤں کی باقیات سے متعلق حقائق الپائن گلیشئرز پگھلنے سے سامنے آئے جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سکڑ رہے ہیں۔جرمن کوہ پیما کی لاش زرمت کے اوپر تھیوڈل گلیشیئرز کے قریب سے گزرنے والے کوہ پیماؤں کو نظرآئی تھی جن کی پہلی نظر ہائیکنگ کیلئے استعمال ہونے والے جوتے پر پڑی تھی پھرانہوں نے جوتے کے نیچے برف سے باہر نکلی کرمپن ڈیوائس دیکھی جو کوہ پیمائی میں رہنمائی کیلئے ایسےجوتوں کے نیچے لگی ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈی این اے سے معلوم ہوا کہ یہ لاش 37 سال قبل لاپتہ ہونے والے جرمن کوہ پیما کی ہے جس کی تلاش کیلئےاس وقت بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا ، گمشد گی کے وقت کوہ پیما کی عمر 38 سال تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply