• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اپر کرم ؛سکول میں فائرنگ، امتحانی ڈیوٹی پر تعینات 8 اساتذہ کا بہیمانہ قتل

اپر کرم ؛سکول میں فائرنگ، امتحانی ڈیوٹی پر تعینات 8 اساتذہ کا بہیمانہ قتل

 اپر کرم  میں ہائی اسکول میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8 اساتذہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے فائرنگ  تری منگل اسکول کے اسٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر میٹرک کے سالانہ امتحان پر امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ اس سے قبل  آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔

ٹیچرز کو قتل کرنےوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال منتقل کردی گئیں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی  جبکہ اپر کرم پولیس نے ناکہ بندی کرکے تمام آمدورفت کے رستے بند کردئیے ہیں  اور ملزمان کی تلاش جاری ہے  ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یادرہے آج صبح چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے تری منگل اسکول ہی کے ایک استاد کو قتل کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply