شاہراہ قراقرم پر بوڈر اور گیچی کے درمیان مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی کہ بوڈر اور گیچی کے درمیان کھائی میں جاگری ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق چار مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے ۔
Advertisements

ریسکیو حکام کے مطابق ریجنل ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں