• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آج پھرموسم کے تیور بدلیں گے،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشنگوئی

آج پھرموسم کے تیور بدلیں گے،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے ایک بار صوبہ بلوچستان میں بارشوں کی نوید سنادی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش جبکہ ہرنائی، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 11، دالبندین میں 9، قلات میں 4، زیارت اور ژوب میں 3، 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 6، ژوب میں 3، دالبندین میں 2 اور قلات اور نوکنڈی میں 1، 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply