• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کو غداری کیس میں 27 سال قید کی سزا

کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کو غداری کیس میں 27 سال قید کی سزا

کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو غداری کے کیس میں 27 سال قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا گھر میں نظربند تھے، ان کے خلاف تین سال سے غداری کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں کورونا کے باعث تاخیر ہوئی۔

اب کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو غداری کا مرتکب قرار دے کر 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کمبوڈیا کی میونسپل کورٹ نے کمبوڈیا نیشنل پارٹی کے سابق صدر پر سیاست میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی ہے جبکہ انہیں اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیم سوکھا کو 2017 میں بغیر کسی وارنٹ کے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی درخواست ضمانت کو متعدد بار مسترد کرکے انہیں گھر میں نظربند رکھا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کمبوڈیا کی حکومت نے کیم سوکھا پر بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply