اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ 353/7ATA اور دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا۔25افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے دوران کالے لباس میں ملبوس 8 افراد سمیت 25افراد کو کو اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔ تمام افراد سے اسلحہ برآمد کر کے تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا۔دیگر افراد کی گرفتاریوں کے لئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے، ان کے پیشی کے دوران سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کے لئے اکسایا اور توڑ پھوڑ کے لئے آمادہ کیا۔جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں