• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • این اے 120، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

این اے 120، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلیے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار نے بتایا کہ ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات پر اپنا اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی امیدوار اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں 25 اعتراضات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنا اقامہ کاغذات نامزدگی میں لگایا تھا، لیکن نواز شریف کی طرح کلثوم نواز نے بھی اپنی تنخواہ ظاہر نہیں کی۔یاسمین راشد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی کے فارم مکمل نہیں بھرے۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایف زیڈ ای کمپنی کی ڈپٹی چیئرمین تھیں،لہٰذاوہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتیں کیونکہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ن لیگ کی رجسٹریشن ختم ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ووٹ خریدتے نہیں مانگتے ہیں، امید ہے 17 ستمبر کو تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply