کورونا: ایران میں 21.3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان

تہران: ایران نےکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 21 اعشاریہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹرز میں پیکج کی منظوری دی گئی۔

حکومتی ترجمان علی ربیعی نے بتایا کہ یہ رقم گھروں میں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے سے انکار کیا ان کے کاروباری نقصان کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا۔

علی ربیعی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے ایران سمیت دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے اب تک 33 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صرف ایران میں 2600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

فرانس میں چھبیس سوسے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جرمنی میں کورونا مریضوں کی تعداد باسٹھ ہزارس سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں بارہ سو اٹھائیس ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد انیس ہزار سے زائد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply