• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سحروافطار میں وزیراعظم کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

سحروافطار میں وزیراعظم کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ موسم گرما میں کم سے کم،رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رواں سال موسمِ گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس کو رواں سال موسمِ گرما میں بجلی کی متوقع طلب و فراہمی اور لوڈمینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ سولرائیزیشن منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور منصوبے کی تکمیل معینہ مدت میں یقینی بنائی جائے گی. مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کے متعلق مجوزہ پالیسی آئندہ ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کر دی جائے گی. اسی طرح الیکٹرک بائیکس کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے پالیسی بھی حتمی مراحل میں ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے.

وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے. وزیرِ اعظم نےتھر-مٹیاری 500KV ٹرانسمیشن لائن کے بچھانے میں تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ تھر-مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو معینہ مدت میں کیونکر مکمل نہ کیا گیا.منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی یقینی بنائی جائے۔ این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی ہدایت بھی کردی ۔

اجلاس کو گیس کی بچت کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے احکامات کی روشنی میں گیزرز میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کے عمل کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ مقررہ ہدف سے ایک ماہ پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے. اجلاس کو بجلی کی ذیادہ کھپت والے پنکھوں اور Incadescent Bulbs کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں کارخانوں میں ان کی تیاری رواں سال 30 جون کے بعد مکمل طور پر بند کر دی جائے گی. اس حوالے سے متعلقہ صنعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے.

اجلاس کو کابینہ کے 3 جنوری 2023 کے بجلی بچت پلان پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے تمام صوبوں کو ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے تاکید کی کہ توانائی کی بچت کو فروغ دینے کیلئے نہ صرف میڈیا کے ذریعے ایک منظم آگاہی مہم چلائی جائے بلکہ اسکولوں و کالجوں کے تعلیمی نصاب میں اس حوالے سے مواد شامل کیا جائے.

اجلاس کو زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں قومی سطح پر آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، چوہدری سالک حسین، سید مرتضی محمود، احسان الرحمن مزاری، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزراءِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، محمد ہاشم نوتیزئی، معاونین خصوصی جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply