لاہور انتظامیہ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ زمان پارک کے باہر لگے کیمپ فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو زمان پارک کے باہر روڈ پر لگے کیمپ فوری ہٹائے جانے کا حکم دیا ہے۔ بصورت دیگر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کارکن غنڈہ گردی پر اترآئے۔ زمان پارک کے باہر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنوں نے انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔
عمران خان کی لاہور میں زمان پارک والی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے ڈنڈہ بردار کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔ زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکن ڈنڈے لے کر پہنچ گئے۔ کارکنوں نے بینرز اتارنے کے لئے آنے والی ٹیموں پر حملہ کردیا۔
بتایا گیا ہےک ہ بینر اتارنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈے برسا دیئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوگئی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں