اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخؒلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہناہے کہ احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں