بھنوؤں کے درمیان 45 سیکنڈز مساج کریں اور کمال دیکھیں

آج کل بہت سے لوگ خطرناک سر درد سے پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ یہ نہ صرف تکلیف دہ ہوتا ہے بلکہ ہمارے خوشی سے بھرے حسین لمحوں کو بھی بے مزہ کردیتا ہے۔

بہت سے افراد سر درد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں، جو سر درد تو ٹھیک کردیتی ہیں لیکن مضرِ صحت ہوتی ہیں۔ انسان بہت جلد ان دوائیوں کے استعمال کا عادی بن جاتا ہے جو ہمیں ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بغیر دوائیوں کے صرف 45 سیکینڈز میں اس تکلیف کو دور کر سکتے ہیں؟

اس کے لئے آپ کو بس اتنا کرنا ہوگا کہ ماتھے پر دونوں بھنوؤں کی درمیانی جگہ کو 45 سیکنڈز تک دبانا ہوگا۔

چی نامی ایک وائٹل انرجی ہمارے جسم کے 12 مخصوص حصوں میں گردش کرتی ہے، اور جسمانی اعضاء کے درمیان رابطہ قائم کر تی ہے۔

ان 12 اعضاء میں سے ایک عضوء ماتھے پر بھنوؤں کے درمیان کی جگہ ہے، جسے تھرڈ آئی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ اس میں اسٹریس دور کرنے، ذہنی سکون دینے، دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس لئے اس تھرڈ آئی کو 45 سیکنڈ تک دبانا ہمیں نہ صرف سردر بلکہ ذہنی دباؤ، مسلسل تھکن، آنکھوں کے گرد ہلکے پڑ جانا اور نیند نہ آنے کی بیماری سے بھی بچاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ یاد داشت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply