• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد جلوس، 2200 سکیورٹی اہلکار تعینات، نگرا نی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال

اسلام آباد جلوس، 2200 سکیورٹی اہلکار تعینات، نگرا نی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں9 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے2200 اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ 9 محرم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام متعلقین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں۔ جلوسوں/ مجالس کی نگرانی سیف سٹی وڈرونز کی مدد سے کی جائے گی، مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ تمام شہریو ں کی حفاظت اولین تر جیح ہے، محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے۔ ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام گلیوں اورغیرضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دورہو۔ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے۔ جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پرکمانڈوز اور سنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے راستوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام ترعلاقے کی سرچنگ کریں گے۔ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جلوس میں شامل ہونے والی خواتین کیلئے الگ راستے اور انکی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے۔ سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

محرم الحرام میں امن و مان کو برقرار رکھنے کے لئے مو بائل فون سروس کچھ علاقوں میں بند رہے گی ۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق نو اور دس محرم کو جی سکس، جی سیون، جی ایٹ اور جی نائن کے علاقوں میں صبح نو بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ٹین اور گردو نواح کے علاقوں میں نو محرم کو رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ اور دس محرم کو صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بند رہے گی۔ گیارہ محرم کو بری امام کے علاقوں میں موبائل فون سروس صبح نو بجے سے رات دس بجے تک بند رکھے جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply