• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نادرا نے شناختی کارڈ بنانےوالوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

نادرا نے شناختی کارڈ بنانےوالوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

شناختی کارڈ بنانے والے شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی۔شناختی کارڈز تجدید سمیت دیگر سہولتیں اب ڈاکخانوں میں بھی میسر ہوں گی۔ اس حوالے سے کراچی کے 10 جنرل پوسٹ پوسٹ آفسز میں کاؤنٹرز بنا دیے گئے ہیں۔

جی پی اوز میں شناختی کارڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے نادرا سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی کی سہولت موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کاؤنٹرز پر گھر کے ایڈریس کی تبدیلی، دستخط اور تصویرمیں تبدیلی بھی کرائی جاسکتی ہیں۔ پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آرسی اور ب فارم اجرا کی سہولیات دستیاب نہیں ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply