فرح گوگی کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ فرح خان نے اپریل میں تحائف بیچے، مئی 2019 میں ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔

فرح گوگی کو 2016 سے 2021 تک کی ایف بی آر ریٹرنز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ غیر ملکی کرنسی و جائیداد اور آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کا کہا گیاہے ۔ فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل کو بھی ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply