متھیرا شادی بچانے کیلئے کیا کچھ سہتی رہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے تشدد بھی برداشت کرتی رہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی ختم ہونے سے متعلق کہا کہ شادی بچانے کے لیے گھر اور شوہر کے وہ کام بھی کیے جو نہیں کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے جذباتی حد تک پیار کیا اور اس پیار کو بچانے کے لیے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی۔ میں نے شوہر سے اس قدر پیار کیا کہ میں ماننے کو تیار ہی نہ تھی کہ وہ مجھ سے پیار نہیں کرتے۔

متھیرا نے کہا کہ شوہر کے والدین اور خصوصی طور پر ماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ بیٹے کی شادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے اسے کھو دیا کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر مائیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنے بیٹے کو کھو دیں گی لیکن ایسا نہیں ہوتا اور جب مائیں اس خوف میں مبتلا ہو جائیں تو پھر مسائل جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد سوچ لیا تھا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میری شادی بچی رہے  لیکن ایسا نہ ہو سکا اور مجھے طلاق ہو گئی۔ اس کے باوجود کہ میں ذہنی غلامی کا شکار بن چکی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ طلاق کے بعد میری مالی حالت بھی خراب ہو گئی تھی اور لوگوں نے مدد مانگنے کے باوجود میری کوئی مدد نہیں کی۔ مالی مشکلات کے باعث میں کئی دن تک بھوکی رہتی تھی جبکہ کہیں جانا ہوتا تو رکشوں میں سفر کرنے سمیت پیدل بھی جایا کرتی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متھیرا نے شادی ختم ہونے سے متعلق کئی باتوں پر سے پردہ اٹھانے سے انکار کر دیا اور اسے خفیہ رکھنا ہی پسند کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply