• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات

افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات

افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کیلئے نئی اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب افغانستان سے پاکستان کی حدودم میں آنے والے طیاروں کو نئی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔ پاکستان حدود میں داخلے سے 15 منٹ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے داخلے کیلئے فریکوئنسی بھی جاری کردی گئی ہے۔

سی اےاے نے بتایا کہ کابل میں تاحال ایئرٹریفک سروس معطل ہے۔ جاری فریکوئنسی کے ذریعے داخل پروازوں کو راہنمائی فراہم کی جائےگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکام کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پرجاسکتی ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنوٹس جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply